بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا، یاسمین راشد

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 3 ہفتے
لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا، یاسمین راشد
The Nation
Posted at 6 مئی-2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیمپلنگ کررہے ہیں اور لاہور میں کیسز کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ لاہور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ لاہور میں اب تک 2953 کیسز ہیں اور ان میں سے 700 صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں سخت لاک ڈاون کیا جائے گا اور کم کیسز والے علاقوں میں نرمی ہوگی تاکہ لوگ اپنا کاروبار کرسکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8420 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 150 سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 8420، سندھ میں 8189، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 اور آزاد کشمیر میں 76 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 37 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 12 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے…

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ…

19 گھنٹے
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے گا

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈائریکٹڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا…

5 دن
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

اسلام آباد۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا۔ اس کے تحت اوورسیز…

6 دن
سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام ہو گئی، شہریوں نے پورٹل کارکردگی پر شکایات کے ڈھیر لگا دیئے جس پر…

6 دن
وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

تازہ ترین

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

5 گھنٹے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

4 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

3 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

2 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے