بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

Tariq Tariq
53 Views 0 1 مہینہ
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل
Dawn
Posted at 24 فروری-2020

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔ آج پیر کو کے پی کے اسمبلی مچھلی منڈی کا عکس پیش کرتی رہی۔

سپیکر مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کی تحلیل کی باقاعدہ منظوری دے دی

اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے گرد جمع ہو کر شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ہنگاموں کی پروا کئے بغیر حکومت کی جانب سے بلوں کی منظوری کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی دوران کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں توڑ دی گئیں۔

ضلع خیبر سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شفیق آفریدی نے قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کیلئے تحریک پیش کی۔ اس کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کی تحلیل کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی نہیں تھی۔

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران فنانس ترمیمی بل 2020ء منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ شدید ہنگامے کے باعث اجلاس صرف 40 منٹ جاری رہا۔ اسی دوران سپیکر نے اجلاس کل 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

7 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

1 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

2 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

کابینہ میں تبدیلی، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل، خالد مقبول کا استعفیٰ…

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو…

2 دن
خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل اور خالد مقبول کا استعفیٰ منظور

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

2 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

3 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے