بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

خورشید شاہ کا اپنے خلاف 500 ارب اثاثوں کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار

68 Views 0 1 ہفتہ
خورشید شاہ کا اپنے خلاف 500 ارب اثاثوں کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار
Posted at 10 اگست-2019

سکھر۔ اپوزیشن رہنما اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی آج کل نیب کی انکوائریاں بھگت رہے ہیں۔ ان پر اثاثہ جات سے زائد 500 ارب روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ خورشید شاہ نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ساکھ اور خدمات کی گواہی پوری پارلیمنٹ اور سارا حلقہ دیتا ہے۔ 32 سال سے بھاری ووٹوں سے جیت رہا ہوں۔

Courtesy Twitter

میں جھوٹے پراپیگنڈے کو چیلنج کرتا ہوں

تین دہائیوں سے زائد عرصے عوام کی عدالت میں سرخرو ہوا ہوں۔ مجھ پر کرپشن کا آج تک کوئی سزا نہیں لگا۔ نیب ذرائع سے کیا جانیوالا پراپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میں جھوٹے پراپیگنڈے کو چیلنج کرتا ہوں۔ ایسے ہوائی الزامات لگا کر انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ پیچھے سے وار کرنے کے بجائے سامنے آ کر بات کریں۔ میرے 103 اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز کی باتیں چل رہی ہیں۔

ایسے تین اکاؤنٹس سامنے آ جائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا

میرے ایسے تین اکاؤنٹس بھی سامنے آ جائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ اگر صحیح انکوائری کی جائے تو تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوں گے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایسے الزامات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ اپنی شخصیت کو داغ دار بنانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کروں گا۔ اپنے خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔

عمران خان کب تک جھوٹ پر سیاست کرے گا۔ ان کی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے ملک تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا۔ آج جو کچھ بوایا جا رہا ہے وہ آنیوالی نسلیں ہی نہیں آپ کو بھی کاٹنا پڑے گا۔ موجودہ حالات میں کشمیر کی سنگین صورتحال قومی یک جہتی کا تقاضا کرتی ہے۔ خدارا ملک کی سلامتی و بقا کو ذاتی اور سیاسی انتقام کی نذر نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

2 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

7 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عمران خان کا واحد فیصلہ جس پر کسی…

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدے میں تین سال کی…

22 گھنٹے
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

آصف زرداری اور فریال تالپور کا شریک ملزم…

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ نیب…

22 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے