بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

کراچی پر قبضے کی آئینی جنگ میں تیزی

54 Views 0 1 ہفتہ
کراچی پر قبضے کی آئینی جنگ میں تیزی
Posted at 12 ستمبر-2019

کراچی۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ روشنیوں کا شہر کراچی میں امن و امان کے مسائل پر تو بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے مگر اب نکاسی آب، گندگی کے ڈھیر، پانی اور دیگر مسائل شہر قائد کے باسیوں کا منہ چڑھا رہے ہیں۔ انہیں حل کرنے کی کسی کے پاس کوئی تدبیر دکھائی نہیں دیتی۔

وزیراعظم عمران نے اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کیلئے 162 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا مگر یہ زبانی حد تک محدود رہا۔ اب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کراچی کا کچرا صاف کرنے کا مشن لیکر میدان میں اترے ہیں مگر جوں جوں وقت گزر رہا ہے۔ یہ معاملہ ان کے بس سے بھی باہر دکھائی دیتا ہے۔

کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 نافذ کرنے کا اشارہ

اب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اختیارات پر سندھ حکومت نے قبضہ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئین وفاقی حکومت کو 149 (4) کے نفاذ کی اجازت دیتا ہے مگر وہ امن و امان سے متعلق ہے۔

Courtesy Youtube

وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے کندھے پر بندوق رکھ کر کراچی سنبھالنا چاہتی ہے

جن مسائل کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے وہ سب صوبوں میں موجود ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے کندھے پر بندوق رکھ کر کراچی سنبھالنا چاہتی ہے مگر سندھ حکومت اس کی قطعی اجازت نہیں دے گی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔ اب اس کے نفاذ کا وقت آ گیا ہے۔ عنقریب اس کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کر دوں گا۔ کابینہ میں پیش کرنے کے بعد اب کا عملی نفاذ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

خورشید شاہ کو بھی جیل راس نہ آئی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جیل گئے ابھی 2 دن بھی نہیں ہوئے کہ ان کا…

6 گھنٹے

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

7 گھنٹے

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

11 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے