بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

اسپتال بنانے کیلئے پیسے لیتے نہیں بلکہ قرضہ مانگتے شرم آئی، وزیراعظم

masooma mufferih masooma mufferih
57 Views 0 3 ہفتے
ہم کورونا کے پیچھے نہیں چھپ رہے، وزیراعظم
Dawn
Posted at 25 جون-2020

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کورونا وائرس کے معاملات پرکبھی کنفیوژ نہیں ہوئی، ملک میں 13مارچ کو لاک ڈاون کیا گیا، اس کے بعدسے میرا ایک بیان دکھا دیں جس میں تضاد موجود ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ہم کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں جبکہ ایس انہیں ہے ، ہم کورونا کے پیچھے نہیں چھپ رہے بلکہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دورے پرنوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا، زرداری کے دورہ امریکا پر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، نوازشریف کے امریکا دورے پر11لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، شاہدخاقان عباسی نے7لاکھ ڈالر میں دورہ کیا لیکن میں نے امریکا کا دورہ ایک لاکھ 62ہزار ڈالر میں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھارت جیسا لاک ڈاون کرنے کاکہا جارہا تھا، بھارت میں کورونا کا پھیلاو پاکستان سےزیادہ ہے۔ بھارتی حکومت نے ہمیں دیکھ کرلاک ڈاون کیا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ بھارت میں لاک ڈاون سے غریب طبقہ متاثر ہوا، بھارت کی سڑکوں پر لوگ مر گئے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو کہتا ہوں مشکل وقت ہے، ہمت نہیں ہارنی، ساری دنیاکہہ رہی ہے لاک ڈاون سے نقصان ہوا، امریکامیں لاکھوں لوگ مرے اب لاک ڈاون کھول رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکراناسب پر لازم ہے، کوروناکی وجہ سے4ہزار اموات ہوئیں، متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کریں گے،۔این سی اوسی میں اپنی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگردنیا میں کسی ملک کے فیصلوں میں کنفیوژن نہیں تھی تووہ پاکستان تھا۔ پاکستان میں کچی آبادیاں ،غریب بستیاں ہیں۔ ہم نے ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے بچناہے

وزیراعظم نے ٹڈی دل کے معاملے پر کہا کہ پوری قوم مل کرٹڈی دل کامقابلہ کرے گی، ٹڈی سے متعلق کئی چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ،ٹڈی دل پاکستان میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ٹڈیوں کے تدارک کیلئے این ڈی ایم اے کومکمل اختیارات دیئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک کیلئے دوست ممالک سے مددمانگی،ملک کے اسپتال بنانے کیلئے پیسے مانگتے شرم نہیں آئی، شرم تب آئی جب دوسرے ملکوں سے قرضہ مانگا، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے قرضہ مانگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کوروناکے پیچھے چھپ رہی ہے،کورونا سے عالمی معیشت کو 12 کھرب کانقصان ہوا، دنیاکہہ رہی ہے 100سال کے دوران بڑا بحران آیا،کوئی نہیں بتاسکتاکوروناکب ختم ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ہمیں معیشت کس حالت میں ملی،اقتدارسنبھالا تو معیشت کے برے حالات تھے، 20ارب ڈالرخسارہ تھا، اس وقت سب سے بڑامسئلہ مہنگائی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں قرضے لئے جاتے رہے اورشاہانہ اخراجات کم نہ کئے، وزیراعظم ہاووس کے اخراجات اورعملہ کم کیا،ہم نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو1200ارب کاگردشی قرضہ تھا،سابق دورکے توانائی منصوبوں کے معاہدوں پرہم پھنس گئے،جواب ان سے مانگاجائے جوایسے حالات پیداکرکے گئے۔

متعلقہ خبریں

شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ…

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع…

52 منٹ
شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ باہر

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

19 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان…

23 گھنٹے
افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

3 دن
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے