بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

لاک ڈاون میں شیخ رشید نے صحافیوں کو افطار پارٹی کی دعوت دیدی

Iqra Khan Iqra Khan
91 Views 0 2 مہینے
لاک ڈاون میں شیخ رشید نے صحافیوں کو افطار پارٹی کی دعوت دیدی
Daily Times
Posted at 24 اپریل-2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کیلئے لاک ڈاون کیا گیا ہے، اس دوران حکومت اور طبی ماہرین کی جانب سے کسی قسم کا اجتماع نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے، اس کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لی ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پہلے روزے پر صحافیوں کو افطار کی دعوت دی ہے جو کہ ریلو ے میو گارڈن میں ہوگی۔ افطاری کے دوران سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید افطار پارٹی سرکاری رقم سے نہیں بلکہ ذاتی رقم سے دے رہے ہیں اور وزیر ریلوے افطاری سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے ڈاکٹرز نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو یہ کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 237 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 4767، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

لاک ڈاون کے باوجود وزیر ریلوے شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لیدنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 91ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، لیگی رہنما

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولا…

1 گھنٹہ
عمران خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، لیگی رہنما

بلدیہ فیکٹری کو آگ 20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر لگائی، جے…

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی…

23 گھنٹے
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیابلدیہ فیکٹری کو آگ 20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر لگائی، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی…

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا…

3 دن
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

شیخ رشید نے مائنس ون کی بجائے مائنس تھری کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور…

3 دن
شیخ رشید نے مائنس ون کی بجائے مائنس تھری کا عندیہ دیدیا

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

2 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

2 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

1 گھنٹہ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے