بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

masooma mufferih masooma mufferih
46 Views 0 3 ہفتے
حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Dialogue Pakistan
Posted at 20 مارچ-2020

نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

نیب نے سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کرضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کولوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا، یہ رقم 9 کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کیلئے استعمال ہونا تھی، رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا۔

درخواست کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی، تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اور انہوں نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا۔

نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دباو کے ذریعے این او سی حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی۔ تاہم آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ابھی ان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

2 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

21 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

2 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

3 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

3 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے