بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

masooma mufferih masooma mufferih
31 Views 0 1 سال
Daily Times
Posted at 30 جون-2020

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری اور 2 سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے اور احتساب عدالت نے 15 مئی کو ابتدائی سماعت پر ملزمان کے سمن جاری کئے تھے۔

نواز شریف، آصف زرادی اور یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوئے۔ آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمر بھی زیادہ ہے ان کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش ہوگا۔

اس پر عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کوکورونا تو نہیں ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کے ان کی جانب سے میں یہاں موجود ہوں۔ جج اصغر علی نے کہا کہ میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں تاکہ پھر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اس کیس میں تین ملزمان ہیں، عدالت نے نواز شریف کے نام کےوارنٹ جاری کئے ہیں وہ برطانیہ میں موجود ہیں انہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھیجیں۔

عدالت نے کہا کہ پھر نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں اور آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔

جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، اس لئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کردیئے جبکہ آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں

چھ لیگی اراکین کی عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ کا کارروائی…

مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا…

1 سال

عوام ن لیگ کو پی ٹی آئی سے زیادہ پسند کرتے ہیں

الیکشن کے بعد سے پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف سے آگے نکل…

1 سال

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم…

1 سال

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے