بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

فضل الرحمان کا دھرنا لیکن آئے گا کون

45 Views 0 1 ہفتہ
Posted at 12 ستمبر-2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا جب کہ ن لیگ کی جانب سے ابھی تک واضح بیان سامنے نہیں یہاں تک خواجہ آصف جیسے قد آور سیاستدان بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دھرنے میں شرکت کے حوالے کچھ کہا ہے تو وہ نہیں جانتے۔

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے لئیے اکتوبر میں دھرنے کا منصوبہ مشکل میں نظر آ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فضل الرحمان نے دھرنے کے اعلان میں خود پہل کی۔ مگر فضل الرحمان کی سیاست اور معاملات کی اخلاقی طور پر حمایت کرتے ہیں۔ فضل الرحمان نے تو صرف اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے جب کہ میں پورے ملک میں جاؤں گا۔ دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہے کہ کٹھ پتلی حکومت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک جمعرات کو سجے گی جس میں فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ چند روز پہلے شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ذرائع کی جانب سے خبریں آئی کہ نواز شریف نے فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے مگر ابھی تک ن لیگ نے اس حوالے سے کوئی بیان یا اعلان نہیں کیا۔

فضل الرحمان نے اسی دھرنے کے حوالے سے 19 اگست کو ال پارٹیز کانفرنس بلائی تھی مگر بلاول بھٹو گلگت بلتستان جلسے کرنے جب کہ شہباز شریف نے کمر درد کا بہانا بنا کر شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

44 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے