بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ

Tariq Tariq
284 Views 0 4 مہینے
فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ
Posted at 7 اگست-2019

اسلام آباد۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا اعلان کر کے نہ صرف خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ اب بھارت کیلئے اپنا وجود برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائیگا۔ مقبوضہ کشمیر پر شب خون مارنے پر حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ کا دو روزہ اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ تمام پارلیمنٹرین بار بار مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مذموم حرکت پر سراپا احتجاج ہیں۔

Courtesy Facebook

بھارت ہم سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں تو ہمارے سفیر وہاں کیا کر رہے ہیں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تو باقاعدہ بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست کے پیچھے لاشوں کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہئے۔ بھارت ہم سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں تو ہمارے سفیر وہاں کیا کر رہے ہیں؟

لڑائی ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا

بھارت کو یہ تاثر نہیں جانا چاہئے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں، لڑائی ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا۔ وزیراعظم نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں جب پوچھا کہ بتائیں کہ کیا کروں تو بلاول کو کھڑے ہو جانا چاہئے تھا،

انہیں کہنا چاہئے تھاکہ قدم بڑھاؤ عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانا چاہئے۔ کشمیر ایک عالمی تنازع ہے۔ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ بھارت نے غلط اقدام کر کے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے۔ کشمیر پر فوری سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ صدر…

2 گھنٹے
مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے، صدر مملکت

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر…

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی…

15 گھنٹے
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر مینگل

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

17 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سابق آصف علی زرادری کراچی کے علاقہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی انجیو…

20 گھنٹے
آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

تازہ ترین

آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد…

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ میں دو سانحات…

5 گھنٹے
آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے، چیف جسٹس

ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

ترکی نے سرکاری ایوارڈ انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز پاکستان کے نامور ادیب، شاعر اور ڈرامہ نگار امجد…

4 گھنٹے
ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں…

3 گھنٹے
بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ صدر…

2 گھنٹے
مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے، صدر مملکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے