بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

Iqra Khan Iqra Khan
91 Views 0 2 مہینے
اراکین قومی اسمبلی کورونا کا شکار، فواد چودھری کا اجلاس میں شرکت سے انکار
Geo tv
Posted at 30 مارچ-2020

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے بہت اچھے اقدامات کئے جن کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مبارکبار پیش کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فواد چودھری اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے شرک کی۔ پروگرام میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق انتظامات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر وفاد چودھری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی بہت سارے معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں کی گئی۔ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہئے لیکن ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان کے معاملے میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اچھی پالیسی نہیں اپنائی گئی۔ تفتان پر زائرین کی چیکنگ اور انہیں روکنے کا کام بلوچستان حکومت کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر بہترین اقدامات کئے۔ ان میں سندھ حکومت کی حکمت عملی بہترین تھی۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہت اچھے اقدامات کئے جس پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے اس بارے میں پنجاب کی حکومت سے ہی سوال کیا جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے اشیا خود و نوش کی فراہمی مشکل ہو جاے گی اور اس کے علاوہ بھی بہت سارے مسائل کھڑے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو میں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے اور رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں مگر جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت سے کم نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو…

1 دن
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے…

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ…

1 ہفتہ
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے گا

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈائریکٹڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا…

2 ہفتے
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

2 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

4 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے