بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

Iqra Khan Iqra Khan
43 Views 0 7 دن
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا
National Herald, The Nation
Posted at 31 جولائی-2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی، ہندو پنڈت ، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا، آج شائننگ انڈیا سلگ رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے، ہم اس جدو جہد میں کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ افواج پاکستان پیچھے ہٹے گی، خون بولتاہے اور وہ بولے گا، ایل او سی پر دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کا انٹرنیٹ کھولا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو ایک سال ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاون نے دنیا کو کشمیریوں کی بے بسی کا احساس دلایا۔ کورونا کے بعد دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ لاک ڈاون کیاہے؟ ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا، کل ہم ہوں نہ ہوں، پاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، ایک سال میں مسئلہ کشمیر 3 بار سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل جینیوا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بھارت کی غاضبانہ پالیسی پر تنقید کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے 5 اگست کویوم استحصال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 اگست 2020 کو مل کر کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ سیاسی دھڑے بازی کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر سری نگرپر ہے، کشمیر ہائی وے کو 5 اگست سے سری نگر ہائی وے کا نام دیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیرتک لے جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 دن
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

7 دن
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

سابق معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات

وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئی…

1 ہفتہ
سابق معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے