بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

Iqra Khan Iqra Khan
69 Views 0 2 مہینے
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج
pakp
Posted at 17 فروری-2020

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے ایوان میں چینی چور اور آٹا چور کے نعرے لگائے۔

اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا، اپوزیشن ممبران نے سپیکر ڈائس کا گھیراو کیا اور چینی چور اور آٹا چور کے نعرے لگائے۔ نگہت اورکزئی نے سپیکر کی کرسی پر قبضہ کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ حکومت نے اسمبلی کے اجلاس کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ اجلاس بلایا جاتا ہے لیکن حکومتی ارکان اس میں شرکت نہیں کرتے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر مشتاق غنی وزیر خوراک قلندر لودھی پر برہم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزرا کو کیوں نہیں بلاتے، ہنگامہ آرائی پر اسپیکر نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔

اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ اس دوران صوبائی وزیر تعلیم نے احتجاج کے دوران ایک بل پیش کیا مگر اپوزیشن ارکان نے بل پیش کرنے نہیں دیا۔ بعد ازاں اسپیکر اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

8 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

2 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

2 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

کابینہ میں تبدیلی، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل، خالد مقبول کا استعفیٰ…

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو…

2 دن
خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل اور خالد مقبول کا استعفیٰ منظور

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

5 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے