بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

وزیراعظم کے مشیران و معاونین خصوصی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مشکوک

Iqra Khan Iqra Khan
69 Views 0 1 مہینہ
وزیراعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مشکوک
Daily Times, Business Recorder, ministry of information and broadcasting, Dawn
Posted at 20 جولائی-2020

وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی طرف سے حکومت کو جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات میں شک و شبہات موجود ہیں۔

ان میں حکومت پاکستان کو اداکئے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں جبکہ اکثر کی طرف سے اپنے اثاثوں کی مالیت کو مارکیٹ قیمت سے کہیں کم ظاہرکیا گیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی طرف سے جاری اثاثہ جات میں ابہام اور تضادات پائے جاتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے اپنے نام زمین کی مد میں 20ایم اور اہلیہ کے نام 103 ایم لکھا ہے ۔ یہ واضح نہیں کیا گیا یہ کہ مربعہ ہے یا کچھ اور ہے۔

مشیر خزانہ نے اپنی مرسیڈیز ای سیریز کی گاڑی کا ماڈل نہیں لکھا اور اس کی قیمت صرف پانچ ملین ظاہرکی ہے۔ پاکستانی مشیر خزانہ کے سات غیر ملکی اکاونٹس میں 134 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے مساوی ڈالرز و درہم ہیں جبکہ ان کے دو پاکستانی بینکو ں میں صرف اور صرف 25 ہزار روپے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثہ جات میں ان کے بچوں کے اثاثہ جات کا ذکر موجود نہیں ہے، اہلیہ کے نام صرف 31 لاکھ کے شیئرز کا ذکر ہے جبکہ انہوں نے 2016 ماڈل کی ٹیوٹا پراڈو زیڈ ایکس کی قیمت صرف 30 لاکھ روپے لکھی ہے جو مارکیٹ میں کم و بیش 3 کروڑ روپے ملکیت کی حامل ہے ۔

عاصم باجوہ کے اثاثوں میں گلبرگ گرین میں 5 کنال کا گھر، ڈی ایچ اے کراچی، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ، ڈی ایچ اے لاہور میں کمرشل پلاٹ جبکہ رحیم یار خان اور بہاولپور میں زرعی اراضی بھی شامل ہے ۔

شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے گلبرگ گرین میں 39 لاکھ روپے کا رہائشی پلاٹ اور 3 کروڑ 60 ہزار روپے مالیت کے فارم ہاؤس کا ذکر کیا ہے، تاہم اس کی خریداری کیلئے آمدن کا ذریعہ نہیں لکھا۔

شہباز گل کے مجموعی اثاثہ جات 11 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے ذرائع آمدن اور ٹیکسوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا ۔

بابر اعوان

بابر اعوان نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹے کے نام اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں دو پلاٹوں کی قیمت بالترتیب 31 لاکھ اور 29 لاکھ درج کی ہے تاہم پلاٹوں کا سائز نہیں لکھا، یاد رہے کہ اس سیکٹر میں پانچ مرلے کے پلاٹ کی قمیت کم و بیش 90 لاکھ روپے ہے۔ بابر اعوان نے اپنے ٹیکسوں اور آمدن کی تفصیلات کا ذکر بھی نہیں کیا۔

ثانیہ نشتر

ثانیہ نشتر کے پاس صرف 5 لاکھ روپے کی جیولری ہے، ان کے شوہر کے چار مختلف اکاونٹس میں کم و بیش ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ہیں جبکہ ان پر 30 لاکھ روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔

تانیہ شاہد ایدرس

تانیہ شاہد ایدرس کے پاکستان میں کوئی غیرمنقولہ اثاثہ جات سرے سے موجود ہی نہیں تاہم ان کے پاس 82 لاکھ روپے کی پاکستان میں ایک ٹیوٹا گاڑی ہے جس کا ماڈل اور دیگر تفصیلات لکھنا انہوں نے مناسب نہیں سمجھا۔

تانیہ شاہد ایدرس کے پاس 50 تولے سونا، امریکا اور برطانیہ میں پراپرٹی اور بینک اکاونٹس الگ سے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کے اثاثہ جات کی تفصیل بھی لکھی ہے۔

زلفی بخاری

زلفی بخاری برطانیہ میں ایک فلیٹ کے مالک ہیں جوکہ بینک کے ساتھ مارگیج کی گئی ہے، زلفی بخاری سیک ویلے لمیٹڈ نامی ایک کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی ملکیت برطانیہ میں دو اپارٹمنٹ بھی ہیں۔

زلفی برطانیہ میں چار قیمتی گاڑیوں اور پاکستان میں ایک لینڈ کروزر کے بھی مالک ہیں۔

وزیراعظم کے مشیران و معاونین کی طرف سے جمع کرائے گئے اثاثہ جات میں آمدن کے ذرائعے لکھے گئے اور نہ ہی ٹیکسوں کی تفصیلات، بعض نے تو اپنے اہل خانہ کے ملکیتی اثاثوں کا ذکر بھی نہیں کیا ۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

3 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے