بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

مسلمانوں کا قتل عام، بھارت جلد تقسیم ہو گا، فردوس عاشق اعوان

Iqra Khan Iqra Khan
61 Views 0 4 ہفتے
دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، بھارت جلد تقسیم ہو گا، فردوس عاشق اعوان
the news
Posted at 3 مارچ-2020

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ بھارت میں ان کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہی ہے۔ لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ تقسیم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور نئی دہلی میں فسادات نے شدت اختیار کر لی ہے۔ انتہا پسند ہندو، پولیس کے ساتھ مل کرمسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جس سے 46افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

2 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

5 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

7 دن
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

7 دن
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے