بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کیلئے مفت کئے جائیں، شہباز شریف

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 6 دن
Daily Times
Posted at 24 مارچ-2020

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کیلئے مفت کئے جائیں، ن لیگ کی جانب سے 10 ہزار سیفٹی کٹس ڈاکٹرز کو دی جائیں گی۔

مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا میں شدت آنے کے بعد نواز شریف نے واپسی کا کہا، نواز شریف نے پیغام دیا وہ پاکستان کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی خدمت کی، پاکستان میں 890 کے قریب کورونا کیسز ہیں، کورونا وائرس جیسے چیلنج کا قوم کو سامنا ہے، یقین ہے حکومت بر وقت اقدامات کرے گی، ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے معاشرہ تقسیم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست کو سامنے نہیں لانا چاہئے، ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

شہبار شریف نے کہا کہ معیشت کے مسائل کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، بد قسمتی سے ہماری معیشت کمزور ہے، جس طرح ہم نے ڈینگی کے مقابلے کیلئے جرمنی سے سامان منگوایا اسی طرح حکومت کے بھی اقدامات اٹھانے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کیلئے مفت کئے جائیںاور عوام کو ہر طرح سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ شرح سود کو کم کر دیا جائے۔

انہوں نے ن لیگ کی جانب سے 10 ہزار سیفٹی کٹس ڈاکٹرز کو مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

3 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

5 دن
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

5 دن
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے