بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2020

چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے

masooma mufferih masooma mufferih
77 Views 0 2 مہینے
چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے
E News Pakistan, Samaa TV
Posted at 10 جولائی-2020

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جا کر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا سب ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ آپ بات کریں، چوہدری پرویزالٰہی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر نہیں تھے جس پر پرویز الٰہی سے کہا گیا کہ وہ عمران خان سے بات کریں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویزالٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی اورانہیں مشورہ دیا کہ اگر مار کٹائی شروع ہوگئی اور کوئی آدمی مر گیا تو الزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہوگا، پرویزالٰہی نے عمران خان کو بتایا کہ وزیراعظم کوہر چیز کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے بتانے پر فیصلہ موخر کردیا گیا اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا، مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر ہماری پارٹی پر الزام لگایا گیا، پرویزالٰہی کی باہمی سوچ پر عمل کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا۔

ق لیگ کے صدر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مولوی صاحبان اور پولیس چند قدموں پرکھڑے تھے لیکن لڑائی نہیں ہوئی، ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس وقت حالات کیا ہوں گے، ایک طرف پولیس اور دوسری طرف مدارس کے طلبا مولانا فضل الرحمان کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے لیکن مولانا نے ان حالات میں بڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا۔

چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی ملیحہ لودھی کو بغاوت کے کیس میںگرفتار کرنے کا کہا ، جس پر میں نے اختلاف کیا اور کہا کہ اس اقدام سے صحافی برادری اور انٹرنیشنل کمیونٹی میں اچھا تاثر نہیں جائے گا اور گرفتاری کی صورت میں نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ ا بھی اگر معاملات باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں تو انہیں امید ہے کہ معاملات حل ہو جائیں گے کیونکہ اپنے ملک کے بحران کو سب چیزیں بھول کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ق لیگ کے صدر نے کہا کہ عمران خان میر شکیل الرحمان اور 24 نیوز سمیت دیگر اخبارات کے مسائل مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں، امید ہے کہ میڈیا سے معاملات حل ہو جائیں گے، اس ضمن میں وزیراطلاعات شبلی فراز بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

3 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے