بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

جعلی لائسنس کا معاملہ،262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار

Iqra Khan Iqra Khan
23 Views 0 3 ہفتے
جعلی لائسنس کا معاملہ،262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار
The Nation
Posted at 27 جون-2020

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ 262پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے ہیں جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تمام ایئر لائنز کو مشکوک لائسنز رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکوک لائسنس والوں میں 141 پائلٹس پی آئی اے کے ہیں۔ 9پائلٹس ایئر بلیو ،10سرین ایئرلائن اور 17شاہین ایئر لائن کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔

باقی پائلٹس غیر ملکی ایئر لائن چارٹر اور دیگر پرائیویٹ ایئر لائن کے ساتھ ہیں۔ ان میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں اور 9 پائلٹوں نے جعلی ڈگری کا اعتراف کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں چار حادثات ہوئے جن میں سے 3 کے ذمہ دار پائلٹ تھے۔ جعلی لائسنس والے پائلٹس کے خلاف فوجداری مقدمات چلائیں گے۔ 28پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی کی سمری کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ مسافروں کو ایسے لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی لائسنس دینے پر سول ایوی ایشن نے 5افراد کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے مقدمات بھیجے جائیں گے۔ جعلی لائسنس ایشو کرنے میں آئی ٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 753 پائلٹس پاکستان میں کام کررہے ہیں جن میں سے 262 افراد کے لائسنس مشکوک پائے گئے۔ 121پائلٹس کا ایک پیپر مشکوک تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دو بوگس پیپر والے 39 پائلٹ ہیں جبکہ 34 کپتان ایسے ہیں جن کے آٹھوں پرچے مشکوک پائے گئے۔ پائلٹس کی جگہ دیگر افراد کے پیپر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ زیادہ تر پائلٹوں کی بھرتیاں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہوئیں۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے میں 2018 کے بعد نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کے 640 ملازمین کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر برطرف کیا جاچکا ہے ان میں کیبن کرو، ٹیکنیشن ، انتظامی ذمے داریاں ادا کرنے والوں سمیت سبھی شعبوں کیلئے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اصلاحات کا عمل شروع کیا اور 2021 پاکستان کے اداروں کی بہتری کا سال ہوگا۔ پی آئی اے کے طیارہ کا بیڑہ اس وقت 31 طیاروں پر مشتمل ہے اسے 2023 تک بڑھا کر 45 طیاروں تک لے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ…

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع…

46 منٹ
شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ باہر

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

19 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان…

23 گھنٹے
افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

3 دن
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے