بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کی بیرک کے باہر آتشزدگی ، سعد رفیق زخمی

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
59 Views 0 2 مہینے
کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کی بیرک کے باہر آتشزدگی ، سعد رفیق زخمی
tribune, samaa tv
Posted at 6 جنوری-2020

کیمپ جیل لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسل سیکریٹری فواد حسن فواد کی بیرک کے باہر آگ لگنے سے لیگی رہنما سعد رفیق زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں نیب کی بیرک میں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی بیرک کے باہر آگ لگ گئی۔ اس دوران سعد رفیق کا سر لوہے کے جنگلے سے ٹکرایا اور ان کے سر پر چوٹ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق جیل کے عملے نے آگ پر اپنے طور پر قابو پایا اور ریسکیو ٹیموں کو طلب نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میںمیں 5 جولائی 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق کو بھی نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں 11 دسمبر 2018 کو حراست میں لیا تھا۔

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ رات کو بیرک میں آگ لگنے سے میرا سر لوہے کے راڈ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے میرے سر پر چوٹ لگی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہاکہ جیل حکام قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے کر آتے ہیں، ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کیمپ جیل میں آگ لگنےپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنےلائی جائے۔ سیاسی انتقام کانشانہ بنن ےوالے قیدیوں کا حوصلہ اور جرات قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی وزیراعظم کا نظریہ عمران خان سے شکست کھا گیا

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کا…

1 گھنٹہ
بھارتی وزیراعظم کا نظریہ عمران خان سے شکست کھا گیا

احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال اور ایل این جی کیس میں شاہد…

23 گھنٹے
احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں‌ توسیع سے انکار کر دیا

پنجاب کابینہ کی جانب سے نوازشریف کی ضمانت میں‌ توسیع سے انکار کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت…

23 گھنٹے
پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں‌ توسیع سے انکار کر دیا

ٹرمپ کیلئے بھارت سے مسئلہ کشمیر اٹھانےکا سنہری موقع ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھارت کے ساتھ…

1 دن
بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار، دنیا دہلی کی صورتحال کا نوٹس لے، شاہ محمود

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

3 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

3 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

2 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

2 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے