بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

بلاول کا عید مظفر آباد منانے کا بڑا اعلان

64 Views 0 1 ہفتہ
بلاول کا عید مظفر آباد منانے کا بڑا اعلان
Posted at 10 اگست-2019

اسلام آباد۔ پیپلز پارٹی آزادی کشمیر کی بڑی حامی ہے۔ بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی ہر سطح پر حمایت کی۔ اب بلاول بھٹو زرداری بھی کشمیر کی آزادی کے بہت بڑے حامی بن کر ابھرے ہیں۔

Courtesy Bilawal

آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ان کی جماعت نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی ہر سطح پر حمایت کی۔ بلاول بھٹو زردارینے آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے نماز عید مظفر آباد آزاد کشمیر میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

کشمیریوں کیلئے پی پی ہر سطح پرآواز اٹھائے گی

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کیلئے پیپلز پارٹی ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔ آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر سابق صدرآصف زرداری بھی موجود تھے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ان کی وفا کا بدلہ ہر پاکستانی وفا نبھا کر دے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند کرے۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

2 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

7 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عمران خان کا واحد فیصلہ جس پر کسی…

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدے میں تین سال کی…

22 گھنٹے
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

آصف زرداری اور فریال تالپور کا شریک ملزم…

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ نیب…

22 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے