بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

بلاول کا اختر مینگل سے آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار جہتی پر شکریہ

224 Views 0 2 مہینے
بلاول کا اختر مینگل سے آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار جہتی پر شکریہ
Posted at 11 جون-2019

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شبہاز شریف کی گرفتاری کے بعد ملکی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آ گئی ہے۔ آج وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج سامنے آنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی سیاسی رابطوں میں تیزی کر دی ہے۔

آج ان کی سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ بدترین معاشی صورتحال کے تناظر میں پیدا ہونیوالی عوامی بے چینی اور ردعمل پر بھی بحث ہوئی۔ سردار اختر مینگل نے بلاول بھٹو سے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یک جہتی کیلئے آیا ہوں۔

Courtesy Dunya Tv

حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے 6 نکات پر عمل درآمد نہیں کر سکی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے 6 نکات پر عمل درآمد نہیں کر سکی حالانکہ ہم نے حکومت کی حمایت کے بدلے میں وزارت بھی نہیں لی۔ بلاول نے اظہار یک جہتی پر سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئی کہا کہ پیپلز پارٹی بی این پی کے 6 نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے۔

ہمیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچ عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی۔ بلوچ عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب ناپائیدار ہو گا۔ پی پی پی نے آغاز حقوق بلوچستان دیکر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہم کی ابتدا کی تھی۔

متعلقہ خبریں

قاضی فائزعیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس چیلنج

اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوائے جانے پر ملک کی…

22 گھنٹے
قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس چیلنجز

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب…

اسلام آباد۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نیا لائحہ عمل بنانے…

1 دن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب کر لی گئی

شیخ رشید انگلینڈ میں بھارت کے خلاف احتجاج…

بھارت کے یوم آزادی پر ہزاروں لوگ جب لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر…

2 دن

نیب کو کیس سمجھا رہے ہیں مگرابھی وقت…

اسلام آباد۔ ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا…

3 دن
یب کو کیس سمجھا رہے ہیں مگر ابھی وقت لگے گا۔ شاہد خاقان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے