بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

بڑے میاں کی چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کے دھڑنے میں شرکت کی ہدایت

87 Views 0 2 ہفتے
بڑے میاں کی چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کے دھڑنے میں شرکت کی ہدایت
Facebook
Posted at 5 ستمبر-2019

لاہور۔ کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے آج 13 اگست کے بعد پہلی ملاقات کی۔ یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ نوازشریف نے چھوٹے میاں کو مولانا فضل الرحمان کے دھڑنے میں شرکت کی واضح ہدایت کر دی۔

Courtesy Twitter

جو پہلے دن کہا اس پر اب بھی قائم ہوں

انہوں نے شہباز شریف کو یہ بھی ہدایت کی کہ قوم کو بتا دو ڈیل نہیں کروں گا۔ قانونی جنگ لڑوں گا اور انشاء اللہ سرخرو ہوں گا۔ جو پہلے دن کہا اس پر اب بھی قائم ہوں۔ پی ٹی آئی کی حکومت جلد انجام کو پہنچنے والی ہے۔ جھوٹ کی سیاست اب مزید نہیں چل سکے گی۔

ان کی ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں

لوگ پی ٹی آئی کی ایک سالہ کارکردگی اور مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ میاں نوازشریف نے مزید کہا کہ ان کی ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ وہ حکومت کے آگے ہرگز نہیں جھکلیں گے۔ ان کی بارہ ارب ڈالر میں ڈیل کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ڈیل کرنی ہوتی تو وطن ہرگز واپس نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شریف فیملی کیخلاف ذاتی عناد پر اتر آئے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اقتدار ہمیشہ انکے پاس نہیں رہنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالوں کو اب اندازہ ہو جانا چاہئے کہ یہ نااہل ہیں۔

ہمارے دور میں معیشت صحیح چل رہی تھی۔ ایک سال پہلے ہم نے اقتدار چھوڑا تو تب حالات کتنے بہتر تھے اور آج کتنے برے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگی ورکرز حوصلے بلند رکھیں۔

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

45 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے