بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-December-2019

بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ ہٹایا تو نیا چیئرمین بھی وہیں سے ہونا چاہئے۔ نوازشریف

Tariq Tariq
333 Views 0 5 مہینے
بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ ہٹایا تو نیا چیئرمین بھی وہیں سے ہونا چاہئے۔ نوازشریف
Posted at 11 جولائی-2019

اسلام آباد۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اتفاق کیا تھا اور اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کا اعلان 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج رہبر کمیٹی کا اجلاس کنونیئر اکرم درانی کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے نئیچیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کا نام فائنل کر لیا ہے۔

تمام اپوزیشن جماعتوں نے نئے چیئرمین سینیٹ کا حق بڑی جماعت مسلم لیگ ن کو دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ ہٹایا جائے تو نیا چیئرمین بھی وہیں سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے لوگوں کی محرومی کا خیال رکھنا ہو گا۔ واضح رہے اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی تھی۔

Courtesy Dunya

رولز کے تحت سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائیگا۔

اگر صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیابی ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ رولز کے تحت سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائیگا۔ سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کی دوتہائی اکثریت ہے۔ حلف نہ اٹھانیوالے اسحاق ڈار کے علاوہ ن لیگ کے 30 سینیٹرز ہیں، ان میں 17 مسلم لیگ ن ٹکٹ پر اور باقی 13 آزاد حیثیت سے جیتے ہیں۔

اسحاق ڈار کے علاوہ ن لیگ کے 30 سینیٹرز ہیں


پپلز پارٹی کے 21، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی ف چار، اے این پی کا 1 اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے
4 سینیٹرز ہیں۔ اس کے برعکس حکومتی بنچز پر پی ٹی آئی کے 14، ایم کیو ایم کے 5 اور فاٹا کے 7 سینیٹرز ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے 8، مسلم لیگ فنکشنل اور بی این پی مینگل کا ایک ایک سینیٹر ہیں۔

حکومتی اتحاد کو 36 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے

یوں حکومتی اتحاد کو 36 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری اتحاد کو 13 اپوزیشن سینیٹرز کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جبکہ قانون دان بابر اعوان کی طرف سے اپوزیشن کا اجلاس 40 دنوں بعد بلانے کی بات سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

3 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سابق آصف علی زرادری کراچی کے علاقہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی انجیو…

43 منٹ
آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب…

وفاقی وزارت مواصلات کی ایک سالہ رپورٹ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرا دی گئی۔ مراد سعید…

19 گھنٹے
مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب کا نقصان

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو معافی نہیں ملے گی۔ فیاض…

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے…

23 گھنٹے
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو معافی نہیں ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین

حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ…

4 گھنٹے
حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

لاہور میں گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر گاڑی سوار نے موٹر سائیکل سوار کو شدید تشدد…

3 گھنٹے
موٹر سائیکل گاڑی سے کیوں ٹکرائی؟ ملزم کا شہری پر تشدد

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

3 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا الزام

شیخوپورہ میں پولیس نے ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے…

3 گھنٹے
ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے