بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

اٹھارہویں ترمیم کے دفاع کیلئے اپوزیشن کا پھر اکٹھا ہونے پر اتفاق

paktv Avatar
73 Views 0 1 مہینہ
اٹھارہویں ترمیم کے دفاع کیلئے اپوزیشن کا پھر اکٹھا ہونے پر اتفاق
GEO
Posted at 28 اپریل-2020

اسلام آباد۔ پچھلے کئی روز سے ایک مرتبہ پھر اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی خبریں مسلسل میڈیا میں آ رہی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کی جانب سے اس کی تردید بھی کی گئی۔ البتہ اپوزیشن رہنما ایک مرتبہ پھر اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر اکٹھے ہو گئے ہیں۔

اٹھارویں ترمیم کے دفاع کیلئے ان کے درمیان باہمی رابطے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا 18 ترمیم کے تحت صوبوں کے حقوق کے تحفظ پر اتفاق ہے۔ آئین میں تبدیلی کے کسی بھی فیصلے پر سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

شہباز ، بلاول، حاصل بزنجو، ساجد میر اور اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف، بلاول بھٹو، حاصل بزنجو، پروفیسر ساجد میر اور اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ کیااور 18ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں 18ویں ترمیم کا مکمل دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے کسی بھی حکومتی سازش کو کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی کے بجائے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق کا دفاع کیا جائے۔ مولانا کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کو تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا تھا۔

اس کے بنیادی ڈھانچے میں ایک شق کو ختم کیا گیا تو ازسرنو آئین ساز پارلیمنٹ تشکیل دینا ہو گی۔ کس کے ایجنڈے پر آئینی ترمیم میں ردوبدل کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے فیصلوں سے سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔ موجودہ حالات کسی بھی آئینی بحران کے متمل نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر منصوبہ بندی عمر اسد نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم میں کچھ خامیاں نظر آئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم صحیح سمت کی جانب قدم تھا لیکن ابھی بھی نامکمل ہے۔ صوبائی حکومتوں تک تو اختیارات پہنچ گئے مگر مقامی حکومتوں کو ابھی تک اختیارات نہیں ملے۔ ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں 18ویں ترمیم کے دفاع کیلئے الرٹ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی…

5 گھنٹے
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی منظوری

وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون میں سختی…

2 دن
وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 دن
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے