بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

قومی اسمبلی میں آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر ہنگامہ

masooma mufferih masooma mufferih
65 Views 0 2 مہینے
قومی اسمبلی میں آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پراراکین گتھم گتھا
express news
Posted at 12 فروری-2020

قومی اسمبلی میں آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر اپوزیشن ارکان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی نشست کا گھیراو کر لیا۔ آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہو گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 60 سے 70 کی دہائی میں مہنگائی ہوئی، مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی جب کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ نے تفصیل سے اعدادو شمار کے ساتھ بات کی ہے جبکہ دوسری جانب بدقسمتی سے اپوزیشن نے بغیر دلیل کے بات کی۔ اپوزیشن کو سمجھنا ہوگا کہ حقائق سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔ خیال تھا ماضی کی غلطیوں پر شرمندہ ہو کر اچھی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ زیادہ نوٹ چھاپنے کا خمیازہ عمران خان کی حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن کے ارکان اپنا ماضی بھول گئے ہیں، ن لیگ نے 5 سال میں 101 فیصد زیادہ نوٹ چھاپے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وہ معاہدے کئے جو آج تک گلے پڑے ہوئے ہیں۔ رینٹل پاور پلانٹ کا بھی خمیازہ پاکستان نے بھگتا ہے۔ بجلی چوری پر قابو نہیں پایا گیا، کرپشن کی وجہ سے یہ لو گ پھنس گئے، اس وجہ سے چیخ رہے ہیں۔

انہوں ن نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا، جس پر پیپلزپارٹی غپ احتجاج کیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراو کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جبکہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کیلئے معطل کر دی اور بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

6 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

1 ہفتہ
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

1 ہفتہ
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا…

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے…

5 گھنٹے
موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

4 گھنٹے
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

4 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

9 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے