بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-February-2020

وزیراعظم کا عدلیہ سے انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت کا شکوہ

masooma mufferih masooma mufferih
77 Views 0 2 مہینے
جب بوتل میں قید جن باہر آیا تو قتل و غارت ہوا
samaa tv
Posted at 3 جنوری-2020

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر عدلیہ نے انتظامیہ کے اختیار میں مداخلت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اٹارنی جنرل نے پارلیمانی پارٹی کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق اعتماد میں لیا اور پارلیمانی پارٹی کو نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ قانونی سازی کرنی تھی تو حکومت نے عدالت میں نظر ثانی اپیل دائر کیوں کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے خیال ہے کہ عدلیہ نے انتظامیہ کے اختیار میں مداخلت کی ہے ، اہم عہدوں پر تقرری حکومت کا اختیارات میں شامل ہے ، نظرثانی اپیل میں اختیارات کے تعین سے متعلق نکات اٹھائے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور فیصلے کی روشنی میں قانون سازی مکمل کی تاہم اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے سوچ سمجھ کر جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی، معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہئے تھا لیکن ہم قانون سازی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کی، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہم نے عدلیہ کے ساتھ ٹکراو نہیں کرنا ۔

وزیراعظم عمران خان نے نے کہا کہ بیوروکریٹ اور کاروباری طبقے کو نیب سے متعلق تحفظات تھے جس کی وجہ سے ملکی ترقی میں رکاوٹین نظر آ رہی تھیں۔ ملکی مفاد کی خاطر نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانا پڑا۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور…

لاہور۔ ن لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی قائد…

6 گھنٹے
رانا ثنا اللہ نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور مارچ میں شہباز کی واپسی

نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالے اقتدار میں موجود ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے…

9 گھنٹے
نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالےعمران خان کے گرد موجود ہیں، چوہدری شجاعت

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ اسلام…

2 دن
پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

2 دن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

تازہ ترین

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

1 گھنٹہ
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد…

2 گھنٹے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں…

کراچی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر حکم دے تو وہ پرانی…

2 گھنٹے
شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں قرار دیدیا؟

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی…

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت…

3 گھنٹے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے