بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-February-2020

ن لیگ کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرنے کا اعلان

masooma mufferih masooma mufferih
84 Views 0 2 مہینے
ن لیگ کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرنے کا اعلان
diplomats times, the news
Posted at 2 جنوری-2020

مسلم لیگ ن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے لہٰذا ن لیگ آرمی ایکٹ میں ترامیم کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔

ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی مکمل حمایت کرے۔ قانون میں ترمیم سے وزیر اعظم کو توسیع دینے کا اختیار مل جائے گا۔

یاد رہے کہ ن لیگ سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر گیا تھا اور انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کرنے کیلئے ن لیگ سے درخواست کی تھی۔

حکومتی وفد پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اور اعظم سواتی پر مشتمل تھا جبکہ ن لیگ سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر رہنما نمائندگی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت کو روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ 26 دسمبر کو حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد…

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست…

2 گھنٹے
شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد چودھری

رحمان ملک کا مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا…

2 گھنٹے
رحمان ملک کا مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے دینے…

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔ امیر اورغریب میں فاصلہ بڑھتا رہا…

17 گھنٹے
وزیراعظم کا ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے دینے کا اعلان

سابق اٹارنی جنرل انور منصو نےعدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے متنازع بیان پر سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ…

18 گھنٹے
سابق اٹارنی جنرل انور منصو نےعدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

تازہ ترین

پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو…

4 گھنٹے
پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک…

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا استقبال احتجاج سے توجہ…

4 گھنٹے
بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک ٹائمز

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن…

4 گھنٹے
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں، وائٹ…

امریکا میں وائٹ ہاوس کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے…

4 گھنٹے
امریکی صدردورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں، وائٹ ہاوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے