بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

Iqra Khan Iqra Khan
85 Views 0 1 مہینہ
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی
Hit in Pakistan, India Today
Posted at 6 جون-2020

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنے پیغام میں سنتھیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے موزوں ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ میں نے ایک کمال شخص سےمنگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کیلئے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔

سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ بد سلوکی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پربہت سے الزامات لگا رہی ہیں اور انہوں نے خاتون ہوتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر پر بھی سنگین الزام تراشی کی ہے۔

واضح رہے کہ سنھتیا رچی نامی امریکی شہری اور بلاگر گزشتہ کئی دنوں سے ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی قیادت کی نجی زندگی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے کا دعوی کررہی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے متعلق بلاگر کے نفرت انگیز تبصروں کے اخلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت بھی درج کروا چکی ہے۔

دوسری جانب سنتھیا رچی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کے مسلسل ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

4 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

15 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات کر…

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے اہم…

17 گھنٹے
چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے

مراد سعید کو تقریر کے دوران شازیہ مری نے ہیڈ فون دے…

وفاقی وزیر مواصلاحات مراد سعید کی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے…

2 دن
مراد سعید کو تقریر کے دوران شازیہ مری نے ہیڈ فون دے مارا

تازہ ترین

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

5 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

4 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

13 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

14 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے