بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-February-2020

احسن اقبال کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے سے انکار

masooma mufferih masooma mufferih
73 Views 0 1 مہینہ
احسن اقبال کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے سے انکار
dawn
Posted at 6 جنوری-2020

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ یہ ترمیمی آرڈیننس جن لوگوں کیلئے لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیا جائے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت مین نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کےت دوران نیب نے احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی۔

نیب کی استدعا پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو مزید ریمانڈ کیوں چاہئے؟ جس پر نیب کی جانب سے کہا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف متعدد شواہد موجود ہیں، نارووال اسپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

نیب کے مطابق ضلعی سطح کےگراونڈ پر انٹرنیشنل اسٹیڈیم جتنا خرچ کیا گیا، احسن اقبال نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد اختیار کا غلط استعمال کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ احسنا قبال کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ وائٹ کالر کرائم میں اگر گرفتار نہ کریں تو کوئی تعاون نہیں کرتا، سرکاری ادارے بااثر ملزمان سے ڈرتے ہیں اور ان کے بارے میں ریکارڈ فراہم نہیں کرتے۔

احسن اقبال کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف کہا کہ گزشتہ سماعت پر ریمانڈ کی جو وجوہات بتائی گئی تھیں ااج بھی نیب کے پاس وہی وجوہات موجود ہیں ، یہ صرف سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ لگتا ہے نیب اب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں بھی احسن اقبال کو اس کیس سے جوڑنا چاہتا ہے۔

سماعت کے دوران لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ یہ ترمیمی آرڈیننس جن لوگوں کیلئے لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیا جائے۔

احتساب عالت نے احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور…

لاہور۔ ن لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی قائد…

8 گھنٹے
رانا ثنا اللہ نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور مارچ میں شہباز کی واپسی

نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالے اقتدار میں موجود ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے…

11 گھنٹے
نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالےعمران خان کے گرد موجود ہیں، چوہدری شجاعت

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ اسلام…

2 دن
پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

2 دن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

تازہ ترین

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

3 گھنٹے
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد…

4 گھنٹے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں…

کراچی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر حکم دے تو وہ پرانی…

4 گھنٹے
شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں قرار دیدیا؟

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی…

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت…

5 گھنٹے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے