بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

آغا سراج درانی کا اپنی ہی سندھ حکومت کیخلاف روابط کا انکشاف

84 Views 0 2 ہفتے
آغا سراج درانی کا اپنی ہی سندھ حکومت کیخلاف روابط کا انکشاف
Facebook
Posted at 8 ستمبر-2019

سلام آباد۔ سندھ حکومت پچھلے 11 سال سے صوبے میں اقتدار میں ہے۔ اب پارٹی کے کئی سینئر ارکان نیب کے راڈار پر آ چکے ہیں۔ حکمران پی ٹی آئی اس کا فائدہ اٹھا کر سندھ کے اقتدار پر بھی براجمان ہونا چکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت میں تبدیلی کی خبریں طویل عرصے سے سرگرم ہیں۔ اب ایک مرتبہ پھر سندھ میں تبدیلی کی افواہیں سرگرم ہیں۔

اپنی ہی جماعت کے درجن ایم پی ایز سے ملاقاتیں

اب تبدیلی کیلئے نیب زدہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو مہرہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ مسلسل نیب تحویل میں رہنے کی وجہ سے وہ اپنی ہی حکومت کیخلاف کام کیلئے تیار ہو چکے ہیں۔ ان کے اپنی ہی جماعت کے درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ ایسی خبروں پر نیب کی زیر حراست آغا سراج درانی سے ایک سے زائد طویل ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان کی تبدیلی پر قائل کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے ایسے ارکان سے رابطے ہیں جو پارٹی اور سندھ حکومت سے ناراض ہیں۔ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے کا بیرون ملک بلاول نے سخت نوٹس لیا۔۔

بلاول بھٹو ایسی خبروں پر سخت ناراض ہیں۔ پارٹی کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ ان کی وطن واپسی پر ہی ہو گا۔ سردست آغا سراج درانی کے خلاف فوری کارروائی کا کوئی امکان نہیں۔ ایسا بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر ہی ممکن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

43 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے