بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

گورنر پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کے بل پر دستخط کر دئیے

paktv Avatar
465 Views 0 7 مہینے
گورنر پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کے بل پر دستخط کر دئیے
Posted at 4 مئی-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو برسراقتدار آئے آٹھ ماہ ہونے کو ہیں مگر پنجاب میں نچلی سطح پر اختیارات پی ٹی آئی ورکرز کو اختیارات نہ ملنے کا رونا ہے۔ اس کیلئے بلدیاتی اداروں پر کنٹرول ضروری قرار دیا جا رہا تھا جس پر مسلم لیگ ن کی مکمل گرفت تھی۔پہلے مسلم لیگی ناظمین کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی پر نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق وزیر بلدیات علیم خان نے نیب کی گرفت میں آنے سے پہلے اس پر خاصا کام بھی کر لیا تھا۔ اب حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کے بل کو پنجاب اسمبلی سے بھی منظور کروا لیا ہے۔ اسے قانون بنانے کیلئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے پاس منظوری کیلئے بھجوایا گیا تھا۔ انہوں نے نئے بلدیاتی نظام کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے

اس قانونی تقاضے کے بعد پرانے بلدیاتی ادارے قصہ پارینہ بن گئے۔ نئے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے۔ حکومت پنجاب نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایک سال کے اندر اندر نئے بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ اس مدت کے دوران صوبے بھر میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کئے جائیں گے۔

بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندے بااختیار ہوں گے

نئے بلدیاتی نظام کے بل پر دستخط کرنے کے بعد گورنر پنجاب نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سلطح پر عوامی نمائندے بااختیار ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اگر کسی اتحادی کو نئے بلدیاتی نظام پر تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی مخالفت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی۔…

11 گھنٹے

نواز شریف اب باہر گئے تو کبھی واپس نہیں آئیں گئے ،…

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی کا…

12 گھنٹے
فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

6 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

6 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے