بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری

128 Views 0 2 ہفتے
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری
Posted at 8 مئی-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کے ارسطو اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی ابھی تک لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ خود وزیراعظم عمران انہیں پی ٹی آئی کا چہرہ اور پالیسی میکر کہتے تھے۔ اب وہ اقتدار کی غلام گردشوں میں کہیں گم ہو گئے ہیں۔

عمران خان نے اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا اس کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں۔ البتہ انہیں وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا تو انہیں اسی دن وزارت توانائی بنانے کی پیش کش کی گئی تھی۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے انہیں ملاقات کیلئے بھی بلایا تھا۔ انہیں حکومت کی جانب سے نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہیں وزارت توانائی بنانے کی پیش کش کی گئی

یہ جملہ یونہی تو نہیں ضرب المثل نہیں بنا کہ دل تو شیشے کا کھلونا ہے۔ ایک مرتبہ دراڑ آ جائے تو پھر پہلے والی بات نہیں رہتی۔ اب اسد عمر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ یا کوئی اور ذمہ داری سنبھال بھی لیں تو پارٹی کو جن بحرانی چیلنجز کا سامنا ہے اس سے چھٹکارا دلوانے کیلئے وہ اس اتھارٹی سے یقیناً محروم ہو چکے ہیں جو وزیر خزانہ کی صورت میں قوم کو دے سکتے تھے۔

اسد عمر کے جانے کے بعد پی ٹی آئی اپنا معاشی ویژن کھو چکی ہے

پی ٹی آئی کا ارسطو یا نیا چہرہکون ہوگا؟ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسد عمر کے جانے کے بعد پی ٹی آئی اپنا معاشی ویژن کھو چکی ہے۔ اب ان دعوؤں کو کون پورا کرے گا جس کا اپوزیشن دھرنے کے دوران وزیراعظم عمران خان اکثر تذکرہ کیا کرتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائم کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین فیض احمد کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

پنجاب پولیس میں پھر سیاسی مداخلت شروع

لاہور۔ پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر سیاسی مداخلت شروع ہو گئی ہے۔ پاک پتن واقعہ کے بعد…

15 گھنٹے
ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے