بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

پاکستانی سیاست میں نیا موڑ، مریم بلاول ملاقات طے

222 Views 0 2 مہینے
Posted at 17 مئی-2019

پاکستانی سیاست میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اتوار کو ملاقات کرنے والے ہیں۔ دونوں کے درمیان اس طرح یہ پہلی ملاقات ہو گی

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اتوار کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو افطاری کی دعوت دی ہے اور اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے وفد کی سربراہی مریم نواز کریں گی، اس لئے دونوں کی ملاقات طے ہے۔

پی پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال کی وجہ سے بلاول بھٹو نے ایک روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب مریم نواز نے بھی ٹویٹ میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

اس وقت آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف اپنے سیاسی کیریئر کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کو کوئی برابر کی ٹکر دے رہے ہیں تو وہ مریم نواز اور بلاول بھٹو ہیں جو گاہے بگاہے ان پر تنقید کے نشتر چلاتے رہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو جب کہ ن لیگ کے کارکنان مریم نواز کو مستقبل کا وزیراعظم مانتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ 2018 عام انتخابات میں مریم نواز عمران خان کو پیپلز پارٹی کا خفیہ ساتھی قرار دیتی رہی ہیں۔ مریم نواز نے یہاں تک کہا تھا کہ جو ووٹ عمران خان کو دے گا وہ ووٹ آصف علی زرداری کو جائے گا۔ اب دونوں کے درمیان اس ملاقات پر کارکنان کا کیا ردعمل ہوگا وہ تو وقت بتائے گا مگر سیاسی پنڈت اس ملاقات کو بڑی بیٹھک قرار دے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

رانا ثناءاللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی…

لاہور۔ لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ…

11 گھنٹے
رانا ثناء اللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی کھائیں گے ل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے