بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

پارٹی عہدہ دینے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

Tariq Tariq
550 Views 0 6 مہینے
پارٹی عہدہ دینے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست
Posted at 9 مئی-2019

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ اس بے رحم کھیل میں بروقت فیصلوں کی بڑی اہمیت سمجھی جاتی ہے۔ معمولی سی تاخیر سخت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بھی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

انہیں مسلم لیگ کا مرکزی نائب صدر بنایا گیا

اب مسلم لیگ میں ہونیوالی حالیہ بندربانٹ میں انہیں بھی مسلم لیگ کا مرکزی نائب صدر بنا دیا گیا۔ بظاہر یہ روٹین کی کارروائی تھی مگر اس کے بہت دوررس سیاسی نتائج بتائے جا رہے ہیں۔ ویسے بھی مریم نواز پارٹی میں نمبر ٹو کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہیں بھلا نائب صدر کے عہدے میں کیا دلچسپی ہو گی۔ ان کی نظریں تو پارٹی صدارت پر بتائی جاتی ہیں مگر ابھی ان کی سیاسی تربیت کیلئے وقت درکار ہے۔

مریم نواز پارٹی میں نمبر ٹو کی حیثیت رکھتی ہیں

سینئر مسلم لیگی قیادت کیلئے ابھی ان کی قیادت میں کام کرنا ممکن نہیں ہو گا مگر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ان کے نائب صدر بننے پر زیادہ اعتراض ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کیخلاف الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست بھی دائر کر دی۔ درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول بخاری، کنول شوذب اور جویریہ ظفر کی جانب جمع کرائی گئی۔ اس

میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدہ رکھنے کیلئے نااہل ہیں۔ اس کا سپریم کورٹ کے فیصلوں میں بھی تفصیلی ذکر موجود ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سے سزا یافتہ پارٹی کا نائب صدر کیسے بن سکتا ہے جب وہ 62، 63 پر بھی پورا نہ اترتا ہو۔

متعلقہ خبریں

نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر…

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

14 گھنٹے

عدالت نے ڈیل کا دعوی کرنے والے غلام سرور کو طلب کر…

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود…

16 گھنٹے

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کا فیصلہ منگل…

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی…

17 گھنٹے

بیٹھے رہو کرسی پر ، عوام تمہیں حکمران نہیں مانتی ، مولانا…

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں بھارت نے کرتار پور کے بدلے بابری مسجد…

1 دن

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

10 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

11 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

11 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

12 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے