بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

ن لیگ کے پندرہ سو کارکنان پر مقدمہ

paktv Avatar
617 Views 0 6 مہینے
Posted at 9 مئی-2019

نواز شریف کی ریلی کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل تک جانے والے مسلم لیگ ن کے تقریبا پندرہ سو کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکنان ان کا اثاثہ ہے ہر ممکن مدد کی جائے گی

چھ ہفتے کی عبوری ضمانت ختم ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف سات مئی کو ریلی کی صورت میں جاتی عمرہ سے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ ریلی میں ان کے ساتھ ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لیگی کارکنان نے سڑک بند کی، اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا اور کوٹ لکھپت ٹریک پر آکر ٹرین کو روکا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں چودہ سے پندرہ سو کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ریلوے ایکٹ بھی شامل ہے۔

حکومت ن لیگ سے خوفزدہ ہے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتاحکومت کس قدر ن لیگ سے خوفزدہ ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو کارکنان سے رابطے اور مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکنان ان کے لیے سب کچھ ہیں جہاں ضرورت پڑی وہ خود بھی پہنچے گی۔

پاکستانی سیاست میں یہ کوئی حیران کن بات نہیں اب کے وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو حکومت کی جانب سے ایسے ہی ہتھکنڈوں کی مخالفت کرتے تھے۔ اس وقت عمران خان کہا کرتے تھے کہ احتجاج اور ریلی سب کا حق ہے اس سے کوئی روک نہیں سکتا۔

متعلقہ خبریں

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

6 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

9 گھنٹے

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی مخالفت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی۔…

11 گھنٹے

نواز شریف اب باہر گئے تو کبھی واپس نہیں آئیں گئے ،…

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی کا…

12 گھنٹے
فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

6 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

6 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

6 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

9 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے