بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

ن لیگ نوازشریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

66 Views 0 3 ہفتے
ن لیگ نوازشریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
Posted at 5 مئی-2019

لاہور۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے العزیز کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہائی دی تھی۔ اب ان کی چھ ہفتوں کی مدت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست بھی کی تھی جسے عدالت عظمٰی نے مسترد کر کے انہیں خود کو جیل حکام کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔

مسلم لیگی قیادت نے 7 مئی کی رات جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی بھی کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کو اہم عہدوں پر فائز کر دیا گیا۔

جاتی امراء سے بڑی ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے

نئی تنظیم سازی کے بعد گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نئے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نئے صدر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں بیٹھک ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں نواز شریف کی 7 مئی کی رات کوٹ لکھپت جیل منتقلی کیلئے حکمت عملی پر غور ہوا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کو نماز تروایح کے بعد نواز شریف کو رات 12 بجے سے پہلے ازخود جیل منتقل ہوں گے۔ رات 8 بجے انہیں ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے بڑی ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے۔ اس کے روٹ کا فیصلہ اتوار کی شام تک کر لیا جائے۔

جیل جانے سے پہلے نواز شریف کی پارٹی کی نئی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی کارکنوں سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے جس میں نواز شریف کے بیانیے کو ہی پارٹی کا اصل بیانیہ گردانے جانے کا اعلان متوقع ہے۔ جیل جانے سے پہلے نواز شریف کی پارٹی کی نئی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس میں رمضان المبارک کے بعد متحدہ اپوزیشن کے ذریعے حکومت کو ہرممکن ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے