بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

مونس الہٰی بلدیاتی نظام کے خلاف سامنے آ گئے

310 Views 0 4 مہینے
مونس الہٰی بلدیاتی نظام کے خلاف سامنے آ گئے
Posted at 3 مئی-2019

لاہور۔ مقامی حکومتوں کو سیاسی نظام کی اولین نرسریاں کہا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں سیاسی حکومتوں نے اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا۔ البتہ آمریت کے دور میں بلدیاتی نظام خوب پھلا پھولا اور آمروں نے اسے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

ایوب خان اور پرویز مشرف دور کے بلدیاتی سسٹم کو مثال بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اب پی ٹی آئی نے بھی پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کروا لیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ خیبر پی کے کی طرح اس نظام سے پنجاب کے عوام کو نچلی سطح پر اختیارات ملیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا

خیبر پختونخواہ کا پنجاب سے موازنہ درست نہیں

پی ٹی آئی کے اپنے اتحادی ق لیگ کے اہم رہنما مونس الہٰی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا پنجاب جیسے بڑے صوبے سے موازنہ درست نہیں ہے۔ نئے بلدیاتی سسٹم کو لاگو کرنے سے انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔

انتظامی اخراجات میں کم از کم 6 گنا اضافہ ہو جائے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مونس الہٰی نے کہا کہ 4 ہزار یونین کونسلز24 ہزار ویلیج کونسلز اور پنچایت بھی الگ سے ہوں گی۔ اس طرح انتظامی اخراجات میں کم از کم 6 گنا اضافہ ہو جائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام سے صرف تنخواہوں کی مد میں 8 ارب روپے اخراجات اٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب…

اسلام آباد۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نیا لائحہ عمل بنانے…

1 دن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب کر لی گئی

شیخ رشید انگلینڈ میں بھارت کے خلاف احتجاج…

بھارت کے یوم آزادی پر ہزاروں لوگ جب لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر…

2 دن

عثمان بزدار نے عید پر قیدیوں کے ساتھ…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید کا پہلا روز چار شہریوں کے ہنگامی دورے کئیے، سینٹرل جیل بہاولپور…

6 دن

زرداری کی بہن کو آدھی رات جیل منتقل…

سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو رات گئے ہسپتال سے جیل منتقل کرنے پر…

6 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے