بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

مشرف پولیس آرڈر کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی میں پیش

45 Views 0 2 ہفتے
پولیس عہدوں کے موجودہ نام برقرار رکھے جائیں گے
Posted at 4 مئی-2019

کراچی۔ سابق مرد آہن پرویز مشرف جو کبھی اپنے حریف کو مکہ دکھا کر اپنے کمانڈو ہونے کا ثبوت فراہم کرتے تھے آج کل دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں خطرناک بیماری کیخلاف نبردآزما ہیں۔ سابق صدر کو ان کے حریف جتنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر ان کی متعارف کردہ 2002ء کا بلدیاتی آرڈر اور پولیس ریفارمز کو ان کے مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں۔

آج سندھ میں پی پی حکومت پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کے اختیارات حاصل کرنے کیلئے پرویز مشرف کا قانون لانے کی تیاری کر رہی جبکہ پولیس آرڈر 2002ء کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے پیس کیا۔ بل کی منظوری سے پولیس ایکٹ 1861 منسوخ ہو جائے گا۔

گریڈ 19 اور اس سے اوپر افسران کے تقرر و تبادلے کے اختیارات وزیر اعلٰی کو حاصل ہو جائیں گے

یوں پولیس آرڈر 2002ء 13 جولائی 2011ء والی پوزیشن پر بحال ہو جائیگا۔ اس آرڈر کے تحت گریڈ 19 اور اس سے اوپر افسران کے تقرر و تبادلے کے اختیارات وزیر اعلٰی کو حاصل ہو جائیں گے۔ سندھ صوبے میں ایک مرتبہ پھر پولیس کے آپریشن اور انوسٹی گیشن شعبے الگ الگ ہو جائیں گے۔ موجودہ حالات میں صرف کراچی میں انوسٹی گیشن اور آپریشن کے الگ الگ شعبے ہیں۔ ب

پولیس عہدوں کے موجودہ نام برقرار رکھے جائیں گے

اخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آرڈر 2002ء میں بعض ترامیم تجویز کی جائیں گی جبکہ پولیس عہدوں کے موجودہ نام برقرار رکھے جائیں گے۔ پولیس ایکٹ 1861ء کی منسوخی کا بل اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو اپنی سفارشات کے ساتھ دوبارہ یہ بل اسمبلی میں پیشکر دے گی۔ سلیکٹ کمیٹی حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے