بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیاں، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر

338 Views 0 4 مہینے
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیاں، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر
Posted at 4 مئی-2019

لاہور۔ ڈیل یا ڈھیل، سیاسی حلقوں کی طرف سے پہلے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو عہدہ دینے اور خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنانے کے بعد مسلم لیگ کے اندر بھی بڑی تبدیلیاں اور نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب مسلم لیگ کے سربراہ شہباز شریف علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سپریم کورٹ سے ضمانت اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔

سیاسی محاذ پرسب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی تھیں

مسلم لیگی قیادت پر مقدمات بننے کے بعد مسلم لیگ کی پارلیمان اور پارلیمان سے باہر موثر کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی محاذ پر سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی تھیں۔ پارلیمنٹ میں بھی مسلم لیگ کے بجائے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھرپور انداز میں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھا رہے تھے۔

شبہاز شریف کی مستقبل قریب میں وطن واپسی مشکل

اس مرحلے پر مسلم لیگی سینئر قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی اور مسقبل کی حکمت عملی طے کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ شبہاز شریف کی مستقبل قریب میں وطن واپسی مشکل دکھائی دیتی
ہے ۔

ان حالات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ کا مرکزی سینئر نائب صدر بنانا اس بات کو تقویت دیتا ہے جس کی نشاندہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کر چکے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں شاہد خاقان عباسی کو قائم مقام صدر اور پھر پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن لیڈر بنایا جائیگا۔

نواز شریف ایک مرتبہ پھر اپنی جماعت پر گرفت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے

اس ساری صورتحال میں مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف ایک مرتبہ پھر اپنی جماعت پر گرفت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اہم ترین عہدے انہی شخصیات کو دئیے گئے جو نوازشریف کے انتہائی قریبی اور وفادار ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ مریم نواز بھی مسلم لیگ میں اپنی انٹری کروانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ انہیں نائب صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ میں درپردہ مریم کی حیثیت نمبر ٹو ہو گی

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ میں درپردہ مریم نواز کی حیثیت نمبر ٹو ہو گی۔ تمام اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبدیلیاں ان کی مشاورت سے کی گئی ہیں۔ ان کی سیاست کے خاتمے کی باتیں کرنیوالوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ موجودہ مرحلے میں وہ خاموش کردار کریں گی لیکن آنیوالے دنوں میں بتدریج منظرنامے پر ابھرتی دکھائی دیں گی۔ سردست ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے لندن سے پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا۔

شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر، احسن اقبال سیکرٹری جنرل، جبکہ نائب صدور میں مریم نواز، جاوید لطیف، محمد زبیر اور مشاہد اللہ خان، عابد شیر علی، سردار ایاز صادق، برجیس طاہر، درشن لال، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر اور سردار مہتاب خان شامل ہیں۔ حیرت انگیز طورپر اسحاق ڈار کو صدر برائے بین الاقوامی امور اور نور الحسن تنویر کو سیکرٹری جنرل برائے بین الاقوامی امور مقرر کیا گیا ہے۔

بلیغ الرحمان اور عطا اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بلال اظہر کیانی، فرحان ظفر جھگڑا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ عباس آفریدی اور طلاق چودھری جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔ مریم اورنگ زیب سیکرٹری اطلاعات، پرویز ملک سیکرٹری خزانہ اور طارق فاطمہ سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ پنجاب مسلم لیگ کے صدر ہوں گے

اس کے علاوہ تیرہ رکنی اکنامک ایڈوازئری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے۔ مرکزی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ پنجاب، سندھ اور کراچی کی تنظیموں کے عہدیداروں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ مرکزی اور صوبائی سطح پر پہلے سے موجود تنظیموں کو توڑا نہیں گیا۔ رانا ثناء اللہ پنجاب مسلم لیگ کے صدر جبکہ سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

پنجاب کے نائب صدور میں حنیف عباسی، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور راجہ قمر الاسلام ہوں گے جبکہ عظمٰی بخاری سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔ مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل سندھ اور علی اکبر گجر سینئر نائب صدر سندھ ہوں گے۔ سلمان علی خان صدر کراچی اور ناصر الدین محمود جنرل سیکرٹری کراچی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

13 گھنٹے

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

17 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

22 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عمران خان کا واحد فیصلہ جس پر کسی…

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدے میں تین سال کی…

2 دن
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے