بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری

81 Views 0 2 ہفتے
قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری
Posted at 6 مئی-2019

اسلام آباد۔ وزیرستان ”فاٹا“ پر اب وفاق اور گورنر سرحد کا براہ راست کنٹرول ختم کر کے اسے خیبر پی اسمبلی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ اسے بھی خیبر پی کے کی طرف تمام ترقیاتی کاموں میں صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز ملیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی دورہ وزیرستان کے موقع پر اسے ترقی کے دائرے میں لانے کیلئے سالانہ 100 ارب الگ سے دینے کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار اور کاروبار ملے۔ ان پر تعلیم اور ترقی کے دروازے کھل جائیں۔ فاٹا کی 16 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر دو جولائی کو انتخابات ہو رہے ہیں۔

حلقہ 100 سے 115 میں انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے

کاغذات نامزدگی کا مرحلہ 9 سے 11 مئی تک وصولی کی جائے گی

الیکشن کمیشن نے 16 قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ خیبر پی کے حلقہ 100 سے 115 میں انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے۔ ریٹرننگ آفیسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ 9 سے 11 مئی تک وصولی کی جائے گی۔ 18 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 22 مئی تک دائر ہوں گی۔ حتمی امیدواروں کی فہرستیں 28 مئی کو جاری ہوں گی۔ 30 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی 16 صوبائی حلقوں کی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے