بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-June-2020

عید کے بعد حکومت کے خلاف بڑی بھیٹک سجے گی

paktv Avatar
535 Views 0 1 سال
Posted at 20 مئی-2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں 10 سے زائد سیاسی جماعتوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کیے گئے وعدے پورے نہیں کر پارہی، اب معشیت اور زیادہ گرتے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ایسی بیٹھک اب ہوتی رہے گی۔ عید کے بعد بلائی جانے والی اے پی سی کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کرے گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت ختم نہیں ہوئی اب اگلا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

مریم نواز بلاول کی کس بات سے متاثر ہوئی

بلاول بھٹو اور مریم نواز نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماضی میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف آگ اگلتی رہی ہیں۔ دونوں نے کہا کہ یہ ان کا سیاسی نظریہ ہے مگر ملک کی خاطر سب اکٹھے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے باور کروایا کہ یہ بلاول بھٹو کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات نہیں ان کی والدہ کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کرنے بھی بلاول بھٹو جاتی امرا آئے تھے جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں بھی نواز شریف سے ملنے آئے بلاول بھٹو سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے یہ اقدام انہیں بہت بھائے۔ اس لیے افطار ڈنر کی دعوت قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ والدین کی تربیت ہے دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

فضل الرحمن اور حاصل بزنجو کو حکومت گرانے میں دلچسپی

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے واضح کیا کہ ان کی یہ بیٹھک حکومت گرانے نہیں بلکہ مہنگائی ختم کرانے اور معشیت کو بہتر کرنے کے لئے ہے۔ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے یہاں تک کہا کہ جب انتخابات کا وقت ہوگا تب تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی ان کا یہاں آنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے۔ مگر حاصل بزنجو اور فضل الرحمن حکومت گرانے میں خاصے دلچسپ نظر آئیں۔ حاصل بزنجو نے تو یہاں تک کہا کہ انتخابات کے بعد ایسا اتفاق ہوتا تو 7 دن میں حکومت گر جاتی۔

پریس کانفرنس میں مریم نواز کافی محتاط نظر آئی۔ میڈیا کی جانب سے کئے گئے سوالات میں صرف اکا دکا کا جواب دیا۔

متعلقہ خبریں

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

12 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 دن
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی…

1 دن
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی منظوری

وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون میں سختی…

3 دن
وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

تازہ ترین

روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا…

5 گھنٹے
روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

لاک ڈاون کی وجہ سے شہر قائد میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، اکثر…

6 گھنٹے
پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر…

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا…

7 گھنٹے
تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ…

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان فلور…

8 گھنٹے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے