بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

عمران خان حکومت کے سات کھرب روپے قرض لینے میں حقیقت کیا ہے

80 Views 0 1 ہفتہ
بھارت سے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ
Posted at 11 اگست-2019

عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے اکثر کہتے تھے کہ پاکستان کا گزشتہ 60 برسوں میں محض چھے ہزار ارب روپے یعنی چھے کھرب قرض تھا جو آصف علی زرداری کی حکومت کے پانچ برسوں میں بڑھ کر 15 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا اور پھر نواز شریف کے دور میں 2018 تک 15 ہزار ارب اضافے کے ساتھ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔ مگر حقیقت میں یہ قرض 25 ہزار ارب روپے تھے۔ آج ملکی قرض ساڑھے 32 ہزار ارب روپے ہو چکا ہے یعنی پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک سال میں ساڑھے سات ہزار ارب روپے بڑھا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت نے اتنا قرض نہیں لیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شور مچا رکھا ہے کہ حکومت نے ایک سال اتنا قرض کہاں خرچ کیا۔ وفاقی وزیر اقتصادیات حماد اظہر نے واضح کیا کہ اس میں حکومت نے تو محض ساڑھے تین ہزار ارب کا قرض لیا تھا جو پیچھلے قرض کے صرف سود اتارنے میں خرچ ہوا۔

عمران خان نے قرض کہاں خرچ کیا

تو سوال پیدا ہوا کہ ساڑھے سات ہزار ارب روپے کا اضافہ کیسے ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں میں تین ہزار ارب روپے کا اضافہ ڈسکاونٹ ریٹ بڑھنے اور کرنسی یعنی روپے کی ویلیو کم ہونے سے بڑھا ہے مگر سچ یہ ہے کہ نواز شریف حکومت میں بھی جو 15 ہزار ارب روپے سے قرض 25 ہزار ارب روپے تک پہنچے اس میں بھی 20 فیصد قرض یعنی ساڑھے تین ہزار ارب روپے کرنسی کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے بڑھا تھا۔

Twitter

وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت نے جو قرض لیا وہ صرف گزشتہ قرض کا سود اتارنے میں خرچ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ٹیکس لینے کی شرح محض ایک فیصد تھی جب کہ پی ٹی آئی نے آئندہ سال تک چار فیصد کا حدف رکھا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اب حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

2 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

7 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عمران خان کا واحد فیصلہ جس پر کسی…

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے عہدے میں تین سال کی…

22 گھنٹے
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

آصف زرداری اور فریال تالپور کا شریک ملزم…

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ نیب…

22 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے