بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

واہ رے تبدیلی تیرے رنگ نرالے

116 Views 0 2 ہفتے
twitter
Posted at 7 ستمبر-2019

پہلے تو پانچ روز گزر جانے پر وزیراعلی پنجاب صلاح الدین سمیت دیگر ملزمان کی پولیس حراست میں ہلاکت پر خاموش رہے اور اگر دل میں کچھ آیا بھی تو ان سے تعزیت کرنے کا طریقہ کار بھی بادشاہی ہے۔ صلاح الدین کے گھر جانے کی بجائے وزیراعلی پنجاب صاحب نے انہیں اپنے آفس بلایا اور احساس دلایا کہ حکمرانوں کو کتنا دکھ اور تکلیف ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے صلاح الدین کے اہلخانہ سے وزیر اعلی ہاوس لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صلاح الدین کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین کیس کی انکوائری ڈی آئی جی عہدے کے افسر سے کروائی جائے گی اور اس طرح کے واقعات کو روک تھام کے لیے نئے ایس او پیز بنائے جائے گئے۔

عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر قانوں راجہ بشارت نے صلاح الدین کے اہلخانہ سے کہا کہ پولیس حراست میں ہونے والے تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے سخت قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں صرف ایک برس میں پولیس تشدد سے 18 افراد ہلاک ہوئے اس حوالے سے 84 پولیس اہلکاروں پر مقدمے بھی کیے گئے لیکن بدقسمتی سے کسی کو بھی ابھی تک سزا نہیں مل سکی ۔

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

53 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے