بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

طارق بشیر چیمہ بہاولپور صوبہ کیلئے ڈٹ گئے

250 Views 0 2 مہینے
طارق بشیر چیمہ بہاولپور صوبہ کیلئے ڈٹ گئے
Posted at 17 مئی-2019

بہاولپور۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے منشور کا حصہ ہے مگر تمام جماعتیں اب اس پر سیاست کر رہی ہیں۔ شاید بلدیاتی الیکشن کی پیش بندی ابھی سے تمام جماعتوں نے شروع کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد بھی لائی گئی جس کی پی ٹی آئی اور پی پی نے مشترکہ طور پر حمایت کی۔

وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی ق لیگ جنوبی پنجاب کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی حامیہے۔ ق لیگ کی مرکزی قیادت چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی اس حوالے سے اپنا موقف بھی پیش کر چکے ہیں۔ بہاولپور سے ق لیگ کے ایم این اے چودھری طارق بشیر چیمہ بہاولپور اسے صوبہ بنانے پر ڈٹ گئے۔

Courtesy Sama Tv

عمران خان نے بہاولپور کے جلسہ میں صوبہ بحالی کا وعدہ کیا تھا

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہم سے جنوبی پنجاب صوبہ اور لوکل باڈی ایکٹ کے ایشوز پر مشاورت نہیں۔ ہم بہاولپور صوبے کے حمایتی ہیں۔ اس اہم ایشو پر اگر حکومت چھوڑنی بھی پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔ بہاولپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہیں شاہ محمود قریشی کی یہ منطق سمجھ میں نہیں آئی کہ تین اضلاع کا بہاولپور صوبہ نہیں بن سکتا۔

بہاولپور کے باسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے

انہوں نے کہا کہ تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے۔ بہاولپور صوبہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور کے جلسہ میں صوبہ بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بہاولپور کے باسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ خدارا ہمیں زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل نہ کیا جائے۔ اب ہمیں اس ایشو پر جو بھی بات کرنی چاہئے وزیراعظم عمران خان سے کریں گے کیونکہ ہماری توقعات انہی سے ہیں۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

6 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے