بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

صنعتکاروں کو 208 ارب معاف کرنے کے حقائق قوم تک پہنچائے، عمران خان کی ہدایت

66 Views 0 2 ہفتے
Posted at 3 ستمبر-2019

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی صنعتکاروں کو 208 ارب معاف کرنے کے حوالے سے پراپیگنڈا کا جواب نہیں دیا، قوم کو حقائق بتانے چاہیے تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سات نکاتی بحث ہوئی۔ جس میں مسلہ کشمیر اور بھارت کے لئیے فضائی حدود بند کرنے کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔ پہلے اسلامی کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کے لئیے کمیٹی کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خزانے کی حفاظت کی زمہ داری لی تو کسی کو کیسے نواز سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو 208 ارب کے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی نے اس حوالے سے جو معلومات حاصل کی وہ یہ ہے کہ 2011 میں جب ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بنا تو آصف علی زرداری حکومت نے فیصلہ کیا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی ) کے نام سے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے جس کا مقصد ایران گیس پائپ لائن کی فنڈنگ تھا۔ صنعتکار اس کے خلاف عدالت گئے اور فیصلہ ان کے حق میں ہوا، حکومت سپریم کورٹ گئی وہاں بھی ہار ہوئی۔ نواز شریف حکومت نے بھی اسے بل کو ترمیم کر کے لاگو کر دیا تھا مگر تبدیلی سرکار کے آتے ہی مارچ 2019 میں اسد عمر نے جی آئی ڈی سی کا ریٹ کم کرنے کا اعلان کردیا۔

صنعتکاروں نے وزارت خزانہ سے مذاکرات کئیے۔ حکومت کو لگ رہا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عدالت صنعتکاروں کے حق میں فیصلہ دے کر جی آئی ڈی سی ختم کر دے گی اور پھر اب تک جتنا بھی جی آئی ڈی سی موصول ہوچکا، وہ بھی واپس کرنا پڑے گا۔ اس لئیے چند روز قبل حکومت نے ایک ڈیل کے تحت ان کے ذمے واجب الادا جی آئی ڈی سی کا پچاس فیصد معاف کر دیا جس کی کل رقم 208 ارب روپے بنتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ گیس پائپ لائن پر پچھلے 8 برسوں میں کوئی کام بھی نہیں ہو سکا ہے جس کے لئیے یہ پیسے اکھٹے کئیے جا رہے تھے

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

44 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے