بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

صدارتی سیکرٹریٹ 22 کروڑ 40 لاکھ بچت کر کے بازی لے گیا

Tariq Tariq
464 Views 0 6 مہینے
صدارتی سیکرٹریٹ 22 کروڑ 40 لاکھ بچت کر کے بازی لے گیا
Posted at 17 مئی-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی لانے کیلئے نہ صرف اپنے عملے میں حیرت انگیز کمی کی بلکہ سرکاری تقریبات میں مہمانوں کی توضع چائے اور بسکٹ سے کرنے کی نئی روایت متعارف کرائی مگر صدر مملکت نے کفایت شعاری کی مہم میں سب پر بازی لے گئے حالانکہ ان کے پیش رو ممنون حسین بھی اخراجات کرنے میں خاتم طائی تھے۔

صدارتی سیکرٹریٹ میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔ صدر عارف علوی نے صدارتی سیکرٹریٹ کو کام کے معیار کو متاثر کئے بغیر اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت کر رکھی ہیں۔

Courtesy Business Recorder

صدارتی عملے کو لانے اور لے جانے کیلئے اب پاک ائرفورس کی معمول کی فلائٹس استعمال ہوتی ہیں

ایوان صدر سے جاری تفصیلات کے تحت گزشتہ مالی سالوں کے مقابلے میں رواں مالی سال 2019ء کیلئے اخراجات کا تخمینہ بجٹ سے لگ بھگ چھ فیصد کم ہے۔ صدارتی عملے کو لانے اور لے جانے کیلئے اب سی ون 30 کے بجائے پاک ائرفورس کی معمول کی فلائٹس استعمال ہوتی ہیں۔ صدر مملکت کے اندرون اور بیرون ملک دورے کمرشل فلائٹس سے کرتے ہیں۔

تمام وزارتوں کیلئے اپنی تقریبات ایوان صدر میں کرانے کیلئے دروازے کھول دئیے

اس کے نتیجے میں 11 کروڑ 27 لاکھ کی بچت کی گئی۔ تمام وزارتوں کیلئے اپنی تقریبات فائیو سٹار ہوٹلز کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرانے کیلئے بھی دروازے کھول دئیے۔ اس مد میں بھی ایک کروڑ 20 لاکھ کی بچت ہوئی۔

صدر مملکت کے قافلے میں افسران و اہلکاروں کی تعداد 36 سے کم کر کے 16 کر دی گئی۔ اس مد میں ٰ3 کروڑ 84 لاکھ بچت ہوئی۔ خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہ کر کے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 3 کروڑ 80 لاکھ بچائے گئے۔ یہی نہیں کنوینس اور کار بجٹ میں 10 فیصد اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بجٹ میں 20 فیصد کمی لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی مخالفت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی۔…

12 گھنٹے

نواز شریف اب باہر گئے تو کبھی واپس نہیں آئیں گئے ،…

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی کا…

13 گھنٹے
فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

6 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

7 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے