بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

شہباز شریف کو انگلینڈ میں سیاسی پناہ نہیں چاہیے

70 Views 0 1 ہفتہ
Posted at 16 مئی-2019

پاکستان مسلم لیگ ن نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے انگلینڈ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڈ نے اس حوالے سے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں شہباز شریف کے سیاسی مخالفین کی چال ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے انگلینڈ میں سیاسی پناہ کی کوئی درخواست نہیں دی

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2104772822953929&id=1937396206358259

عطا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف نیب اور کوٹ لکھپت جیل میں رہے جس وجہ سے علاج نہیں کرا سکے۔ برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انہیں مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس وقت شہبازشریف کے انگلینڈ میں میڈیکل ٹیسٹ ہو رہے ہیں

شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کو دو ہفتے درکار

انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے مکمل ٹیسٹ میں مزید دو ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی نیوز چینلز پر یہ خبر گردش کرتی رہی ہے کہ سابق وزیر اعلی نے انگلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے اور موقف اپنایا ہے کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے ان پر پاکستان میں کرپشن کے مقدمات درج کئیے گئے ہیں۔

ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڈ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین شہباز شریف کے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے ثبوت دے یا جھوٹ بولنے پر معافی مانگے

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

سکھ فار جسٹس تنظیم کی دہائی

نیویارک۔ پرانی کہاوت ہے انسان آج جو بوتا ہے کل اسی کی فصل کاٹتا ہے۔ بھارت نے پاکستان…

16 گھنٹے
سکھ فار جسٹس تنظیم کی دہائ

بھارت میں ووٹوں کی گنتی جاری

نئی دہلی۔ سات مرحلوں میں ہونیوالے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری…

19 گھنٹے
بھارت میں ووٹوں کی گنتی جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے