بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

سپیکر مشتاق غنی کے رویے کیخلاف اپوزیشن ارکان ربڑ کے ہتھوڑے لے آئے

Tariq Tariq
63 Views 0 4 ہفتے
سپیکر مشتاق غنی کے رویے کیخلاف اپوزیشن ارکان ربڑ کے ہتھوڑے لے آئے
Posted at 2 مارچ-2020

پشاور۔ خیبرپختونخوااسمبلی پچھلے کئی ہفتوں سے مچھلی منڈی بنی ہوئی ہے۔ ایک طرف اپوزیشن جماعتیں احتجاج برائے احتجاج کے اصول پر کاربند ہیں تو دوسری جانب حکمران جماعت اکثریت کے بل بوتے پر ہر چیز روندھ رہی ہے۔

نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی سپیکر مشتاق غنی کے رویے کیخلاف ربڑ کے ہتھوڑوں سے ڈیسک بجا کرایوان میں انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ کے پی کے اسمبلی کے 11 ویں سیشن کا چھٹا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوتے ہی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

سپیکر اور سیکیورٹی سٹاف اپوزیشن ارکان کو شور شرابا کرنے سے روکتے رہے

اپوزیشن اراکین ڈیسک بجانے کیلئے ربڑ کے ہتھوڑوں کا استعمال کرتے رہے تو کچھ سیٹیاں بجا کر دل کی بھڑاس نکالتے رہے۔ سپیکر مشتاق غنی اور سیکیورٹی سٹاف اپوزیشن ارکان کو شور شرابا کرنے سے روکتے رہے مگر اپوزیشن اراکین نہ مانے۔ البتہ سپیکر نے ایجنڈے پر عمل جاری رکھا۔

اس دوران سپیکر مشتاق غنی نے سیکیورٹی سٹاف اور پولیس اہلکاروں کو ایوان میں طلب کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین سے ہتھوڑے لینے کا حکم دیا مگر اپوزیشن ارکا ن نے انہیں دینے سے انکار کر دیا۔ ایک گھنٹہ 17 منٹ تاخیر سے شروع ہونیوالا اجلاس صرف 17 منٹ جاری رہ سکا۔

سپیکر نے اجلاس 16 مارچ تک ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کے پی کے اسمبلی میں جے یو آئی ف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی پی پی اپوزیشن بنچوں پر ہیں جبکہ یو جے آئی کے اکرم درانی قائد حزب اختلاف ہیں۔خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکمران جماعت ہے جبکہ سوات سے منتخب ہونیوالے محمود خان وزیراعلٰی کے عہدے پر فائز ہیں۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

2 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

5 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

7 دن
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

7 دن
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے