بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین، خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر بن گئے

238 Views 0 3 مہینے
رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین، خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر بن گئے
Posted at 2 مئی-2019

اسلام آباد۔ حکومت کے ساتھ مفاہمت یا قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نئی صف بندی، سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جبکہ سابق وفاقی وزیر دفاع و خارجہ خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کا پارلیمانی لیڈر بنا دیا گیا۔

دونوں فیصلے اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران کئے گئے۔ وہ آج کل لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے ان تبدیلیوں پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ دونوں رہنماء مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے انتہائی معتمد اور قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ رانا تنویر شیخوپورہ سے ایم این اے ہیں۔

دونوں نواز شریف کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں

انہوں نے میاں نواز شریف کیساتھ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا۔ تب سے وہ مسلسل ایم این اے منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ دوسری جانب خواجہ آصف بھی سیئنر ترین سیاست دان ہیں۔ آج کل نیب کے شکنجے میں آ چکے ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کو کسی بھی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنوانے کیلئے راضی نہ تھے مگر بعض قریبی ساتھیوں کی جانب سے انہیں چیئرمین اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر مجبور ہوئے جسے وہ بعد ازاں اپنی غلطی قرار دیتے رہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

6 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے