بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

خورشید شاہ نے بتایا دیا کہ وزیراعظم نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا

270 Views 0 2 مہینے
خورشید شاہ نے بتایا دیا کہ وزیراعظم نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا
Posted at 5 مئی-2019

اسلام آباد۔ پی پی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بڑے منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ بروقت اور کھری بات کہنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرتے۔ عوام کو ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے فیس اور ارسطو اسد عمر کو کیوں وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا۔

اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انہیں آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق انہیں ہٹانے کیلئے نئے گورنر اسٹیٹ بک باقر رضا کو استعمال کیا گیا۔ انہی کے ذریعے پیغام پہنچایا گیاکہ آئی ایف ایم ان سے خوش نہیں ہے اور ان کی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکیج نہیں مل گا۔ سخت فیصلے نہ کرنے پر بھی آئی ایم ایف اسد عمر سے خوش نہیں تھی۔

نئے مشیر خزانہ کو پورا حق ہے کہ اپنی مرضی کی ٹیم لائے

انہوں نے کہا کہ نئے مشیر خزانہ کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم لائے۔ تبدیلی سرکار نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے۔ رمضان میں مہنگائی ویسے ہی 30 سے 40 فیصد بڑ جاتی ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے سارا بوجھ غریبوں پر لاد دیا گیا ہے۔ یہ غریبوں سے پیسے نچوڑکر اپنی حکومت چلانا چاہ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ رمضان سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بیوقوفی نہیں کریں گے۔

اب عوام ذرا یہ تصور کریں کہ تیل کی قیمت 122 روپے لٹر ہو گی۔ ہمارے دور میں تیل140 ڈالر فی بیرل اور آج 70 ڈالر فی بیرل ہے۔

متعلقہ خبریں

جج ویڈیو اسکینڈل پر شہباز شریف اور مریم…

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی درخواست پر…

6 گھنٹے

ارے عثمان بزدار شہباز شریف پلس بن گے

برسات کا موسم ب سڑکوں پر کھڑا پانی ، عثمان بزدار کی ڈرائیونگ اور گاڑی میں اور لوڈنگ…

11 گھنٹے
عثمان بزدار کی اشیائے خوردونوش طے شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

ملک چلانے کے لئیے پیسہ نہیں، ٹیکس دے۔…

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کے لئیے پیسہ نہیں ہے۔ جیتنا ٹیکس اکھٹا…

13 گھنٹے

حکومت اب آسان قرض دے گی۔ طریقہ کار…

نوجوان بلخصوص 21 سے 45 برس عمر کے افراد کے حکومت نے آسان قرض دینے کے طریقے کار…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے